ڈیرہ بگٹی پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ مزید تین بلوچ نوجوانوں کے نام سامنے آگئے

 


ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جہاں دو درجن سے زائد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ 

 جبری  لاپتہ ہونے والوں میں میں احتشام ولد حبیب اللہ بگٹی، احسان ولد حبیب اللہ بگٹی اور خیر جان ولد شیر خان بگٹی کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ احسان کے بڑے بھائی احتشام کو بھی  آج ہی ایف سی فورسز نے زانکاؤ، ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے جبری لاپتہ کیا ہے۔ ان واقعات نے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے، لواحقین تشویش کے شکار ہیں کہ قابض پاکستانی فوج انکے پیاروں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post