بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات اور روڈ حادثہ میں دو بچیوں ،خاتون سمیت 7 افراد ھلاک ،3 زخمی

 


شال ( ویب ڈیسک ) 

اوستہ محمد گوٹھ پیرل آباد میں محمد صلاح مگسی نامی شخص  کے گھر پر بااثر شخص کے کارندوں کی  فائرنگ۔چھ سالہ خلق بی بی اور سات سالہ دعا بی بی دختران نذیر احمد  موقع پر ھلاک جبکہ نذیر مگسی اور 50 سالہ  محمد صلاح شدید زخمی ہوگئے جنہیں لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے حملہ آور با اثر زمیندار تھے پولیس نے واقع سے سب کو لا علم رکھا لیکن بعد میں مڈیااور اداروں نے اس کو فاش کیا واقع صدر تھانہ میں پیش آیا دن کو چاربجے کے بعد خبر کو وائرل کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقع کو چھپانا چاہتے تھے لیکن علاقائی لوگوں نے  اس بات کو میڈیا تک پہنچایا تو میڈیا اور اداروں نے کھوج لگا کر اس بات کو فاش کیا پولیس واقع کو کیوں چھپانا چاہتی تھی۔بتایا گیا کہ گھر پر رات کو دو بجے حملہ ہوا حملہ آور با اثر ہیں وہ بھی مگسی قبائل سے ہیں۔

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے سے 2 افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے 2 افراد کی تشدد زدہ نعشیں ملی ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خوشحال اور اس کا بھائی بتایا جاتا ہے۔

ادھر خضدار تحصیل نال کے علاقہ ٹوبڑو کراس کے قریب نامعلوم افراد کی فاہرنگ ایک شخص ھلاک ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبڑو کراس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ محمدقاسم ولدمحمد عثمان ھلاک جبکہ مہیم خان ولد شیرخان زخمی ہوگئے ۔ 

نال انتظامیہ فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچ کر ھلاک اورزخمی کو سول ہسپتال نال پہنچایا۔ ہلاک اور جانبحق افراد کا تعلق سورگر گروک سے بتایا جاتاہے۔

مقامی انتظامیہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

دریں اثناء ضلع لسبیلہ کے علاقہ وندر میں حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد سمیت 2 افراد ھلاک ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر کے علاقے مٹھڑی میں حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون ھلاک ہوگئی، مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post