حب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 3 نوجوان جبری لاپتہ ، پنجاب سے لاپتہ دونوں طالب علم بازیاب



لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا -جبکہ پنجاب سے لاپتہ دونوں طالب علم بازیاب ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال 26 ستمبر کو نوجوان رکشہ ڈرائیور شبیر احمد ولد امیر احمد کو اشوک پمپ کے قریب سے جبکہ دیگر دو نوجوانوں ٹرک کلینر آفتاب ولد نذیر احمد اور موٹرسائیکل مکینک راشد علی کو 29 ستمبر کو ساکران روڈ حب سے فورسز نے بندوق کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرلیا ،بتایا جارہاہے کہ  تینوں لاپتہ افراد آپس میں چچا زاد بھائی ہیں اور امیر آباد کے رہائشی ہیں-

لواحقین نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے بارے کسی قسم کی معلومات نہیں ملے ہیں ۔ 

ادھر پنجاب لاہور یونیورسٹی کے جبری لاپتہ طالب علم دیدگ بلوچ اور شمریز بازیاب ہوگئے ہیں ۔ 


 

Post a Comment

Previous Post Next Post