ڈیرہ مراد جمالی ،خضدار ، شال فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکار وں سمیت 5 افراد ھلاک ،5 زخمی

 


ڈیرہ مراد جمالی کے گیٹ پر نامعلوم مسلحہ افراد کی قیدی وین پر فائرنگ جس کے نتیجےمیں ایک  قیدی نظر ہیجوانی نامی  موقع پر ھلاک ، جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ھلاک دوسرا  شدید زخمی ہوگیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کے اندر 

عمرانی قبائل کے کچھ لوگوں نے جیل کے اندر جمالی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو جیل کے اندر قتل کر دیا گیا ۔ 

ادھر خضدار میں پولیس اور مبینہ ڈاکووں درمیان فائرنگ ایک پولیس اہلکار سمیت ایک ڈاکو ھلاک ،دوسرا زخمی ،

بتایا جارہاہے کہ  خضدار جھالاوان کمپلکس کے مقام پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار  سمیت ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔

 علاوہ ازیں شال اسپینی روڈ پر مسلح افراد نے   فائرنگ  کرکے شمس اللہ نامی  ایک نوجوان ھلاک  نصرت اللہ نامی شخص   شدید زخمی ہوگیا ۔ 

 پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے کی حالت تشویش ناک ہے ۔  زخمی اور نعش  کو سول ہسپتال منتقل کرنے بعد  ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post