تربت: لاپتہ اسکول ٹیچر رفیق امان کی جبری گمشدگی کو دس سال مکمل – بچوں کی پریس کانفرنس

 


تربت پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری  لاپتہ اسکول استاد اور معروف گلوکار رفیق اومان کے بیٹیوں نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے  کہ 10 سال سے لاپتہ انکے والد   کی عدم بازیابی کیلے انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھائیں۔

انھوں نے کہاکہ آج انھیں جبری  لاپتہ ہوئے 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، مگر تاحال ان کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔  خدارا ہمارے باپ  کو بازیاب کر کے ہمیں باپ کے شفقت سے مزید محروم نہ کیاجائے ،  اس طویل اذیت سے انھیں  نجات دلا کر  انھیں عدالت میں پیش کیا جائے۔اگر وہ خدانخواستہ زندہ نہیں ہے بھی ہمیں بتایا جائے ۔ 

انھوں نے پریس کانفرنس   دوران کہاکہ حکومت انھیں فوری بازیاب کریں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں، پریس کانفرنس کے دوران غم سے نڈھال لاپتہ رفیق کی چھوٹی بیٹی بیہوش ہوگئی۔

آپ کو علم ہے  اسکول ٹیچر رفیق اومان کو 21 ستمبر 2014 کو تربت میں اپنے سرکاری کام سے واپسی کے دوران پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے وہ تاحال منظر عام پر نہیں لائے گئے ہیں ۔

رفیق اومان کے جبری گمشدگی سے لیکر ابتک انکے اہلخانہ اور بچوں کی جانب سے متعدد بار احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ہیں ۔




Post a Comment

Previous Post Next Post