بلوچستان فائرنگ و حادثات میں بچے سمیت 7 افراد قتل ،4 زخمی



بلوچستان ضلع جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کوقتل کردیااور موقع سے فرارہوگئے ۔


واقع کی اطلاع ملنے پرحدودکی پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے دونوں نعشوں کوتحویل میں لیکر ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں ھلاک افرادکی شناخت عیدن خان اور دلدارخان چہوان کے ناموں سے ہوا ہے ۔ 


 پولیس کے مطابق واقع رشتے کے تنازعے پرپیش آیا ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے۔

 

اس طرح ضلع جھل مگسی کے گوٹھ سارنگانی میں مبینہ طو ر پر سیاہ کا ری کے الزام پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں2 افراد فتح محمد ولد بڈھا خان سارنگانی مگسی اور بشکل خان ولد خمیسہ خان سارنگانی مگسی ھلاک ،جبکہ 10سالہ لڑکا عبدالعزیز ولد صدام حسین سارنگانی مگسی شدید زخمی ہو گیا ۔


 واقعہ کے بعد لیویزفورس نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے اس سلسلے میں مزید تفتیش جھل مگسی لیویز کر رہی ہے ۔

 عاوہ ازیں شال  کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے لا پتہ ہو نے والے بچے کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دھا ر آ لے سے قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کو شش کی گئی ہے ۔

 پو لیس کے مطابق کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن سے 7سالہ بچے ارمان علی ولد محمد نعیم ہزارہ کی نعش پارک کے قریب واقعہ خالی پلاٹ بر آمد کر لی گئی ہے جسے تیز دہارآ لے سے گلہ کاٹ کر قتل کر نے کے بعد نعش کو جلا نے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔

بچے کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ بچہ آ ج دوپہر سے لا پتہ تھا پو لیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔

ادھر ضلع واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد ھلاک ایک زخمی ، لیویز کے مطابق واشک کور گی کے ایریا میں بیک گاڑی کی ٹکر سے دو افراد ھلاک ایک زخمی ہوگیا ۔ 

ریسکیو ٹیم نے نعشیں اور زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا ہے ۔  

لیویز فورس کو اطلاع ملتے ہی جائے واقع کی طرف روانہ ، بیک ڈرائیور فراز ہونے میں کامیاب عوام نے احتجاجا روڈ بلاک کر دیا۔

دریں اثناء ضلع خضدار فیروزآباد گھر کے مقام پر سی پیک روڈ پر تیزرفتار یک اپ الٹنے سے تین مزدور شدید زخمی اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پرطبی امداد دینے کیلئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیاگیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post