بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات میں 13 افراد ھلاک ،32 زخمی ایک شخص اغوا ہوگیا



بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں ایک کوئلہ کان میں زیلی گیس بھرنے سے 5 کان کن ،ژوب روڈ حادثے میں 6 افراد ھلاک 22 زخمی  مستونگ اور سبی  میں 2 افراد  قتل ۔ پشین میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا جس کے پاس  ایک کروڑ رقم تھی ۔ ڈیرہ مراد جمالی میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ تحصیل شاہرگ میں 5 کانکن  مطع اللہ ولد عبدالنافع ، رحمان شاہ ولد عبدالغفور ، زبیع اللہ ولد محمدعظیم ، شفع اللہ ولد عبدالغفور ، نصیب اللہ ولد بادام گل سکنہ افغانستان گیس بھرجانے سے ھلاک ہوگئے  ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ شاہرگ میں ٹھیکدار حاجی شاہ محمد کے کول مائنز میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرنے سے 5 کانکن ہلاک جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیاجس کی شناخت خان محمد کے نام سے ہواہے۔

علاوہ ازیں  بلوچستان میں ژوب کے علاقے دانہ سر میں اسلام آباد سے شال آنے والی  بس کھائی میں جا گری، حادثے میں 6  افراد ھلاک اور 23 زخمی ہوگئے، متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے-

زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے بعد ٹراماسینٹر ژوب منتقل کردیا گیا ۔

ژوب انتظامیہ کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس کو حادثہ پیش آیا، حادثے کی شکار زائرین کی بس اسلام آباد سے شال آرہی  تھی۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقےدشت سیاہ پشت کے مقام پر چنگچی ڈرائیورچنگچی میں پیٹرول لے کے جا رہا تھا کہ اس دوران سفید ٹوڈی کار میں سوار 4نقاب پوش مسلح افراد نےچنگچی ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر ہاتھ پائوں باندھ کر چنگچی سمیت اغواہ کر لیا ،جس کے بعد آدھی رات کو رکشہ ڈرائیور غلام مصطفی ولد عبدالمالک قوم ابابکی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے سونا خان میاں غنڈی ایریامیں پھینک کرفرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سبی باب حبیب عدالت روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سے ایک شخص امید ولد لعل محمد قبیلہ گیشکوری موقع پر ھلاک ہوگیا۔ نعش کو ٹیچنگ اسپتال سے بھی منتقل کر دیا گیاپولیس موقع پر پہنچ کرتفشیش شروع کر دی  ہے ۔ 

دریں اثناء  پشین میں سرانان کے مقام پر مسلح افراد نے شخص مبینہ طور پر اغواکرلیامغوی لواحقین نے کہا ہے کہ مسلح اغوا کار تین گاڑیوں میں سوار تھے ، مغوی کے ساتھ ایک کروڑ ستر لاکھ روپے بھی تھے ۔ 

ڈیرہ مراد جمالی میں دو الگ واقعات میں 10افراد شدید زخمی ہو گئے ڈیرہ مراد جمالی میر جمعہ خان پولیس چوکی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لاہور کے رہائشی کاشان علی اور اس کے ساتھی کو شدید زخمی کردیا ۔

زرائع کا کہنا ھے لاہور کا رہائشی کاشان علی منگولی تھانہ میں کیس کے سلسلے میں پیشی پر آیا ہوا تھا جبکہ دوسرہ واقعہ ڈیرہ مراد جمالی جتک چوک کے مقام پر پلاٹ اور مکان کے مسلئے پر عمرانی ،اور گجر قبائل سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں تصادم جس میں ایجاز عمرانی ،سکندر علی عمرانی نصیر گجر ،عطااللہ گجر اور دوخواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہوئے جن میں اعجاز عمرانی اور ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹرامہ سینٹر ڈیرہ مراد جمالی منتقل کرنے کے بعد مزید علاج کے غرض سے لاڑکانہ اور دیگر علاقے ریفر کر دیا گیا ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post