پنجگور ریاستی ظلم وجبر کے باوجود بلوچ نے ثابت کیا کہ وہ ایک باشعور اور منظم قوم ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

 


پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا تاریخی جلسہ، ہزاروں افراد کی شرکت، ماہ رنگ سمیت رہنماﺅں کا بھرپور استقبال ، ڈاکٹر ماہ رنگ جب تربت سے پنجگور پہنچیں تو سی پیک روڈ پر واقع دبئی ہوٹل پر ڈاکٹر ماہ رنگ اور ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، دبئی ہوٹل پر لوگ صبح دس بجے سے ڈاکٹر ماہ رنگ کے استقبال کے لیے انتظار کررہے تھے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت جلسہ عام سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ شاجی صبغت اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ظلم وجبر کے باوجود بلوچ نے ثابت کیا کہ وہ ایک باشعور اور منظم قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور میں راجی مچی میں شامل لوگ آج یہ عہد کرلیں کہ وہ اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے جلسہ کے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ بلوچ قوم ریاستی آلہ کاروں سے سوشل بائیکاٹ کریں جو لوگ معمولی فائدے کے لیے قوم کا نقصان کرتے ہیں وہ ہم سے نہیں ہوسکتے، بلوچ کی اپنی ایک تاریخ ہے، بلوچ نے کھبی بھی اپنوں سے دغا نہیں کیا بلکہ ہمیشہ روایتوں کا پاس رکھا مگر بدقسمتی آجکل بلوچ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں، وقت وحالات بلوچ قوم سے تقاضا کررہے ہیں کہ وہ باہم ایک ہوجائیں اور اپنے بدخواہوں کی پہچان کریں، ریاست مختلف طریقوں سے ہم میں 

تفرقہ ڈالنا چاہتی ہے۔



انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد پرامن ہے جسکا مقصد بلوچ نسل کشی کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرزمین کی حفاظت کے لیے ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنے بچوں کو تعلیم دلانا ہوگی۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین کے تحفظ کے لیے بلوچ راجی مچی جہدوجہد کررہی ہے، بلوچ قوم کے پیر وجوان مرد وزن کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچ کوڈ کا پاس رکھیں اور سرزمین کے خاطر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post