سبی: پی ایچ ای کے دفتر قریب پولیس کی گشتی موبائل پر بم حملہ

 


سبی پبلک ہیلتھ انجینئر کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے  کریکر بم حملے  میں پولیس آفیسر کو نشانہ بنایا ۔ تاہم وہ  محفوظ رہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار سبی پی ایچ ای کے دفتر کے قریب گاڑی میں ڈیوٹی پر تھے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دھماکے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم دھماکے سے دفتر میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا 


پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع پر تفتیش شروع کردی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کےلئے ناکے لگائے ۔

آخری اطلاع تک  حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post