کوئٹہ فائرنگ ایک شخص ھلاک ، لورالائی روڈ حادثے میں ٹرک ڈرائیور ھلاک

 


کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک  ہو گیا۔ لیویز کے مطابق اتوار کے روز  کو شال کے نواحی علا قے دشت سپیزنڈ اینٹ بھٹوں کے ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاویدعلی ولد محمدگل نامی شخص ہوگیا ۔

جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلا ش شرو ع کر دی۔

لورالائی شال روڈ سرکی جنگل کے مقام پر گوبی سے لوڈ مزدا ٹرک نمبر SAB117 کا ٹریلر کیساتھ ایکسیڈنٹ مزدا ٹرک کا ڈرائیور ندیم کامران ولد غلام مصطفی قوم پتافی ساکن جام پور ضلع راجن پور موقع پر ھلاک ہوگیا .

 ٹرک میں سوار مزدور نورشاہ ولد عبدالعلی قوم حمزازئی ساکن شرن حمزازیی لورالائی شدید زخمی ہو گیا نعش اور زخمی. کو ٹیچنگ ہسپتال میں لایا گیا مزید کاروائی مقامی لیویز کر رہی ہے ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post