بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر آج شال میں احتجاج؛ سونا خان، سریاب کسٹم، بروری بائی پاس اور گولی مار چوک کو مکمل بند کیا گیا ہے۔ گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بلوچ راجی مچی کے شرکاء پر تشدد کے خلاف پورے شہر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
دالبندین: پانچویں روز بھی دالبندین سمیت ضلعے کے دیگر علاقوں میں شٹرڈاون ہڑتال، پاکستان ایران آر سی ڈی شاہراہ مغربی بائی پاس پر بلاک
احتجاج بلوچ راجی مُچی کے شرکاء پر ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف کی جاری ہے۔
اس طرح تربت میں بھی تمام کاروباری مراکز گزشتہ پانچ دنوں سے بند ہیں،شہر میں اشیاء خوردونوش کی قلت ہے جبکہ تربت سے کراچی وکوئٹہ جانے والے ٹرانسپورٹ بھی بندہیں جس سے شہرمیں اشیاء خوردونوش کی قلت ہے پٹرول ناپید شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.
تربت سمیت ضلع بھرمیں موبائل فون وانٹرنیٹ بیشتر مقامات پر بند ہے جس سے شہریوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے.