شال بی وائی سی کی جانب سے آج شام 5 بجے ڈگری کالج سے جامعہ تک ریلی نکالی جائے گی ۔ بیبرگ بلوچ



 شال

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بی وائی سی بارے بیان غیر سنجید گی کی عکاس ہے ،5 بجے ریلی نکالی جائے گی  ان خیالات کا اظہار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سرگرم رہنما بیبرگ بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو یان میں کیا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے اس وقت ختم نہیں ہوئے ہیں بلکہ جاری ہیں ۔ اس وقت بلوچ راجی مچی کا مرکزی دھرنا گوادر ، اس کے علاوہ تربت، پنجگور ،خاران، نوشکی حب اور شال میں جاری ہیں۔ 

اگر ریاست سنجیدہ ہے تو اسے سنجیدہ ہوکر گوادر راجی مچی میں بی وائی سی کے  مرکزی قیادت سے مذاکرات کرنے ہونگے اگر نہیں ہے تو دھرنے مطالبات کے تسلیم کیے جانے تک جاری  رہیں گے ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ ایک طرف ریاست مزکرات کا ڈرامہ کر ر ہی ہے  دوسری جانب گزشتہ روز دالبندین سے 40 کے قریب دھرنا مظاہرین گرفتار کیے جا چکےہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ مزکرات  کیلے سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اٹھ کر پریس کانفرنس کرکے بی وائی سی کو دہشت گرد تنظیم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ پر امن احتجاج کرنا اور اپنے پیاروں کی بازیابی کیلے احتجاج ،ریلی ،مظاہرے ،سیمینار اور کانفرنسز  کرنا اس سے قبل دہشت گردی کے لسٹ سے باہر تھے اگر انھیں شامل کیاجاتاہے تو ریاست شوق پورا کرے ڈی جی آئی ایس پی آر اس کا بھی اعلان کریں  ۔ 

بیبرگ بلوچ نے وائرل ویڈیو میں شال کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بی وائی سی کی جانب سے  7 اگست کو شام 5 بجے شال  میں شہدا راجی مچی کو  خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ایک پرامن ریلی ڈگری کالج شال سے نکالی جائیگی ،جو  جامعہ بلوچستان سامنے جاری دھرنا گاہ  پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ،جہاں بلوچ راجی مچی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلے شمعیں روشن کیے جائیں گے ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post