بلوچستان فائرنگ و حادثات میں ایک شخص قتل ،ایک لاپتہ جبکہ 5 زخمی

 



شیرانی:شیر انی میں فا ئر نگ 1شخص ھلاک پو لیس کے مطابق پیر کو شیرا نی کے علا قے زڑہ قلعہ میں زمین کے تنا زعے پر فا ئر نگ کے نتیجے میں حمز ہ ھلاک ہو گیا ۔

 پو لیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے مزید کاروائی شر وع کر دی  ۔

 بارکھان کے علاقہ مہمہ صمند خان میں لہمہ قبیلے اور بزدار قبیلے کے آپس میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ علاقہ مکینوں نے زخمی شخص کو بی ایچ یو رکھنی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ 

طبی امداد کے بعد زخمی شخص کو رکھنی ہسپتال سے ڈی جی خان منتقل کردیا گیااطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔

لیویز فورس نے بگڑتے حالات کو کنٹرول کر لیافائرنگ کا سلسلہ رک گیا لیویز فورس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

پسنی سے ماہیگیر لاپتہ ، ذرائع کے مطابق زاہد ولد سبزل سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی اپنے سپورٹ کشتی کے ساتھ کل جمعہ کو کانچ روڈ سے ماہیگیری کے لیے سمندر کے لئے نکلا تھا جو تاحال لاپتہ ہے، خاندان نے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔

 پسنی کے علاقہ کلمت کے قریب کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے موٹر سائیکل سوار امین ولد گزین سکنہ اورماڑہ ارر عبدالحمید ولد گنجین سکنہ پسنی شدید زخمی ہوگئے۔

کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکاررں نے دونوں زخمیوں کو  ہسپتال پہنچایا دیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پسنی  جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مکران کوسٹل ہائی وے پر اسپیاک کے مقام پر اونٹ کار گاڑی کے سامنے آگئی، کار گاڑی اونٹ سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار دو افراد نزیر ولد موسیٰ سکنہ گوادر اور جنید نامی   زخمی ہوگئے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post