پاکستان پنجاب فورسز خفیہ اداروں نے تونسہ شریف میں رات گئے مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی منعقدہ اجتماع بلوچ راجی مچی کی حمایت کرنے کی پاداش میں بلوچ سیاسی کارکنان ماما اشرف آزتانی, رسول بخش شہوانی اور ذولفقار بلوچ کو ان کے گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ذولفقار کے گھر میں توڑ پھوڑ کرکے دروازے توڑدیئے گیے ۔
بتایا جارہاہے کہ ذولفقار کو اس سے قبل دو دفعہ پاکستانی فورسز اور ایجنسیوں نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا ،اب یہ تسیری بار ہے انھیں جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے ۔