پنجگور کے علاقے غریب آباد چتکان میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ جاری رہا ۔ شب بھر فائرنگ اور شدید دھماکوں کی آوازیں رات بھر جاری رہیں ۔
تاہم پولیس نے صبح کے وقت دو نامعلوم افراد کی نعشیں شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ابھی تک انکی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔
دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی اس پی آر نے چار افراد کے مارے جانی کی بیان جاری کی ہے ۔
تاہم علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
ادھر ضلع کیچ زامران سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر 4 افراد کو جبری لاپتہ کردیا جن میں سے دو کی شناخت
عاصم ولد عبد اللہ سکنہ بالگتر لوپ ، یار محمد ولد کمالان سکنہ بالگتر گوڈان جبکہ دو افراد جن کا تعلق مغربی بلوچستان سے ہے ۔
علاوہ ازیں قلات گزگ کے علاقے جھکری میں قائم تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی کے عملے پر گزشتہ شب مسلح افراد نے حملہ کردیا ۔ جبکہ اسی کمپنی کے عملے کی گاڑی پر آج صبح آٹھ بجے کے قریب بم حملہ کیا گیا ہے ۔