بلوچ راجی مچی کا قافلہ بیسمہ پہنچنے بعد گریشہ ،سوراب اور 12 کو نوشکی میں شہدا کی یاد میں دیوان کا انعقاد کرے گا ۔ بی وائی سی



 بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بلوچ راجی مچی کا کاروان بیسیمہ پہنچ چکا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے راجی کاروان کا استقبال کیا۔  

بلوچ راجی مچی کا کاروان بیسیمہ میں مختصر قیام کے بعد گریشہ جائے گا۔


ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ راجی مچی کا کاروان آج شام گریشہ میں بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان منعقد کرکے سوراب کے لیے روانہ ہوگا۔


سوراب میں بھی بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں دیوان  کا انعقاد کیاجائے گا ۔ 


اس طرح نوشکی میں  بلوچ راجی مچی کا دیوان 12 اگست کو منعقد ہوگا۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ راجی مچی کا کاروان 11 اگست کی رات کو نوشکی پہنچے گا، اور راجی کاروان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔


12 اگست کی صبح 9 بجے بلوچ راجی مچی کے شہداء کی یاد میں 

 شہید میر اصغر خان فٹبال اسٹیڈیم میں دیوان منعقد کیاجائے گا ۔  

‏‪


Post a Comment

Previous Post Next Post