قلات میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز سمیت 10 افراد ھلاک بولان میں ریلوے پل دھماکے سے اڑادیا گیا

 


قلات مسلح افراد کی ناکہ بندی جاری    ،ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار سمیت 10 افراد ھلاک ہوئے ہیں۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی شال  شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

 نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیاہے۔

دوسری جانب کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث شال سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post