پنجاب اور سندھ میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں سے بھتے وصول کیے جاتے ہیں، گڈز اونرز یونین کی پریس کانفرنس

 



کوئٹہ : بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی نور احمد شاہوانی نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ٹرانسپورٹروں سے مختلف حیلے بہانوں سے ہزاروں روپے چالان اور دیگر مدآت میں وصول کرتے ہیں موٹروے پولیس کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے پانچ جولائی سے بلوچستان سے کوئی ٹرک پنجاب اور سندھ نہیں جائے گا جب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہم سے سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹروں نے بھی رابطے کیے 11جولائی کو اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے وزیر اعظم شہباز شریف صدر آصف علی زرداری وزیر اعلی سندھ وزیر اعلی پنجاب ہمارے مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگر ہم مجبورا احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی عبدالباقی کاکڑ ظاہر شاہ یوسفزئی ملک نور خان کرد سہیل خان کاکڑ حاجی عبدالخالق بنگلزئی حاجی گل محمد کاکڑ محمد یونس بڑیچ عبدالقدیم بڑیچ اور دیگر بھی موجود تھے حاجی نور محمد شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے روزانہ سینکڑوں ٹرک ٹرالر منی مزدہ ٹرک مختلف اشیا جن میں کوئلہ سکرپ سبزی فروٹ ماربل پتھر وغیرہ لے کر صوبہ پنجاب اور سندھ جاتے ہیں یہ سلسلہ پاکستان بننے سے قبل سے جاری ہے ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات اور سرحدوں پر جنگی خطرات کے پیش نظر ٹرانسپورٹر ز ہر وقت اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں مگر اب موجودہ مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے ٹرانسپورٹ کیلئے کافی مشکلات پیدا کیے ہیں صوبہ پنجاب سندھ میں موٹروے پولیس ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ٹریفک پولیس آر ٹی اے کے آفسران چوبیس گھنٹہ قومی شاہراہ پر کھڑے ہوکر ہر پچاس کلو میٹر پر ٹرکوں اور ٹرالروں منی ٹرکوں کو بھاری چالان اور جرمانے کررہے ہیں اگر کوئی ڈرائیور ان سے بحث کرتا ہے تو اس کو قریبی تھانے میں لے جاکر اس کے خلاف ایف آئی آر کرتے ہیں جسے 10ہزار سے لیکر 30ہزار تک چالان کی مد میں وصول کرتے ہیں اس لیے ٹرانسپورٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ 5جولائی سے کوئی ٹرک سندھ اور پنجاب کیلئے احتجاجا لوڈ نہیں لے جائے گا 11جولائی کو اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹر بھی شرکت کریں گے جس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف صدر آصف علی زرداری آرمی چیف اور پنجاب اور سندھ کے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ اور پنجاب میں ہونے والے ناروا روئیہ کا نوٹس لے بصورت دیگر پورے پاکستان تک اس احتجاج کو توسیع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی

Post a Comment

Previous Post Next Post