کوئٹہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ماما غفار فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ، ریڈ زون سیل

 


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ، سیاسی و سماجی شخصیت ماما غفار بلوچ کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

آپ کو علم ہے کوئٹہ سے بلوچ راجی مچی کے آرگنائزر  اور بی ایس او کے چیئرمین جیئند بلوچ سمیت پانچ نوجوان پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیئے ہیں ۔

دوسری جانب شال سے اطلاعات ہیں کہ 

شال ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے بھاری نفری تعینات کر دی یے۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شال میں دفعہ 144نافذ ہے اور کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج اور ریلی کی اجازت نہیں ہے ۔

 تاہم اطلاعات ہیں فورسز کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان ،سیاسی سماجی اور  طلباء تنظیموں کو گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی  میں شرکت کرنے سے روکنے کیلے فورسز نے ان افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنارہے ہیں اور ردعمل کی خوف سے احتجاج اور ریلی روکنے کی کوشش کر کے جو ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کریں گے ،انھیں روکا جائے گا ۔ اور بی وائی سی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیاجائے گا۔



Post a Comment

Previous Post Next Post