جھاؤ: پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں جمع، بڑے پیمانے پر فوج کشی کا خدشہ

 


آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں اور بڑے پیمانے پر علاقہ میں   فوج کشی  کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جھاؤ کے علاقے بگاڑی زیلگ فوجی کیمپ میں پاکستانی فورسز کا ایک بڑا قافلہ پہنچ گیا ہے۔فوجی قافلے میں ٹرک اور بسیں بھی شامل ہیں،جس کی وجہ  سے خدشہ  ظاہر کیا جارہاہے کہ پاکستانی فورسز جھاؤ کے مختلف علاقوں میں  بڑے پیمانے پر فوج کشی کریں گے۔

 پاکستانی فورسز کی بہت سی گاڑیوں کی آمد سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں کہ فوج کشی کے دوران پاکستانی فورسز عام لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنائیں گے۔ 

اس بارے میں ہماری مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post