ہرنائی اور زیارت میں فائرنگ و حادثات میں منیجر سمیت 7 افراد ھلاک 2 زخمی



ہرنائی  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہرنائی ملنزی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت مزار خان ولد وزیر خان قوم مری سے ہوا ہے ۔ 

تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں ۔

اس کے علاوہ  ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ زردالو میں کول مائن میں زہریلی گیس بھر جانے سے لیز کا معائنہ کرنے والا کول مائن منیجر نعمت اللہ ولد شیر زمان سکنہ کھوسٹ ہرنائی جاں بحق ہوا ۔ 

انسپکٹریٹ آف مائنز کی ٹیم، پی ایم ڈی سی کی ٹیم اور مزدوروں کی مشترکہ کوششوں سے نعش کو کول مائن سے نکال لیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

زیارت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دوزخ تنگی کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے میں 5 سیاح جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

حادثے میں 5 جاں بحق اور 2 زخمی ہونے والے افراد میں رحیم الدین ولد شیر علیم، نجم الدین ولد شیر علی، عبداللہ، محمد اعظم ولد محمد عیسیٰ، عبدالمالک ولد محمد یوسف، محمد فاروق ولد محمد حنیف قوم اچکزئی سکنہ پشتون آباد شامل ہے۔

 لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق شال  سے ہے جو کہ پکنک منانے کے لیے زیارت آئے تھے۔

 نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کیا گیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post