اورماڑہ کے قریب چاہی کے مقام پر ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم محکمہ پبلک ہیلتھ مکران سرکل کا سپرنٹینڈنٹ انجنئیر انکی اہلیہ سمیت چار افراد ھلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے معروف شخصیت سابق چیف انجنیئرگوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پبلک ہیلتھ مکران سرکل کے سپرنٹینڈنٹ انجنیئرامان آسکانی آج پیر کی صبح اپنے خاندان کے ساتھ گوادر سے کراچی جا رہا تھا کہ اورماڑہ کے قریب چاہی کے مقام پر اس کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ان کی اہلیہ سمیت چار افراد ھلاک ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں تین خواتین شامل ہیں، حادثے میں جاں بحق چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں امان اللہ ولد عبد المجید، عالیہ زوجہ امان اللہ، سعیدہ زوجہ احمد اور حبیبہ زوجہ عبدالغنی شامل ہیں ۔
ادھر بختیارآباد میں ڈاٹسن ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی ایک خاتون ھلاک 9افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز کے مطابق بختیارآباد ہائی وے NA65 چکھڑا کے مقام پر ڈاٹسن کو حادثہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ڈاٹسن صحبت پور سے کوئٹہ جارہا تھا کہ ٹائر پھٹ جانےکی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوا ۔جس کے نتیجے میں حادثے ایک خاتون ھلاک 9 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں اکثر خواتین اور بچے شامل ہیں، لیویز موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو ریسکیو سینٹر بختیار آباد منتقل کیا، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی روانہ کردیا گیا، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
علاوہ ازیں ڈیرہ اللہ یار کے قریب لڑکی نہر میں ڈوب گئی، ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد لاش نکال لی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار شہر کے قریب حبیب اللہ موڑ کے مقام پر 19 سالہ لڑکی نہر میں گر کر ڈوب گئی، اطلاع ملنے پر فلاحی تنظیم الخدمت فانڈیشن کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نہر سے لڑکی کی لاش نکال کر ایمبولینس پر ورثا کے حوالے کردی۔