کوئٹہ بلوچ راجی مچی کیخلاف کاروائیوں کیخلاف 4 بجے جامعہ بلوچستان کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ بی وائی سی

 


کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے  ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق  پورے بلوچستان میں بلوچ راجی مچی کے خلاف جاری ریاستی دہشتگردی اور بربریت کے خلاف آج  شام 4 بجے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

ترجمان نے کہاہے کہ  بلوچ راجی مچی اس وقت گوادر میں دھرنے کی صورت میں جاری ہے اور ریاست بوکھلاہٹ میں اپنی پوری طاقت اور مشینری کو نہتے بلوچ عوام کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

ہم کوئٹہ کے باشعور عوام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچ نسل کشی اور بلوچ راجی مچی کے خلاف ریاستی دہشتگردی کے خلاف اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post