بلو چ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیاہے کہ بی وائی سی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کے خلاف 28 جولائی کو گوادر میں ایک راجی مُچی کا انعقاد کیا جارہاہے۔
آج سے راجی مُچی کے تیاریوں کے سلسلے میں پورے بلوچ سرزمین میں سرگرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
انھوں کہاہے کہ ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں بلوچ راجی مُچی کے لیے ہونے والے تیاریوں میں بھر پور حصہ لیں۔
ڈاکٹر نے کہاہے کہ ہم بحثیت قوم اس وقت جس طرح ظلم، جبر اور بربریت کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرکے صرف بحیثیت بلوچ اس نسل کشی کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا حصہ بن جائے۔ ہم اجتماعی مزاحمت، اتحاد اور یکجہتی سے اپنے قوم کو اس حالات سے نکال سکتے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ بلوچ قوم مزاحمتی جدوجہد اور قومی یکجہتی سے اپنے سرزمین سے اس ظلم و جبر کے نام و نشان کو مٹا دیں گے۔