اکتوبر 11 کو پشتونوں کا ایک بڑا قومی عدالت/جرگہ قائم ہوگا ۔ منظور پشتین



پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے شہید گیلامن وزیر کے جنازے میں اعلان کیا ہے کہ 11 اکتوبر کو پشتونوں کا ایک بڑا قومی عدالت/جرگہ قائم ہوگا جس میں چالیس ہزار پشتون شرکت کرینگے۔

انھوں نے کہاہے کہ جرگہ میں علماء، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان، زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ لوگ اور عام عوام شرکت کرینگے اور اپنے ساتھ ہوۓ ظلم و جبر، ناروا سلوک اور اپنے مستقبل کے بارے میں آخری فیصلہ کریں گے  ۔

انھوں نے کہاہے کہ 11 اکتوبر کے لئے ابھی 3 مہینے باقی ہے تب تک پی ٹی ایم اور باقی پارٹیوں کے ورکرز ہمارے ساتھ اس جرگہ/ عدالت کے لئے کمپین کریں تاکہ ہم اور ہمارے آنے والے نسل آمن سے اپنی زندگی گزار سکیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post