کیچ: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ



کیچ: ہوشاب میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان کو  اغواہ کرکے لاپتہ کردیا تھا تاحال لاپتہ ہے ۔

اطلاعات کے مطابق رواں مہینے جون کو ہوشاب زیرہ پوائنٹ پر گاڑی میں سوار پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے صبح دس بجے کے قریب نوید ولد لعل بخش سکنہ ہوشاب تنک کو پکڑ کر  گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغواہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

آپ جانتے ہیں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں بلوچستان میں نوجوانوں کی جبری گمشدگی اور شدید جسمانی تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post