سوراب دو افراد اغوا شال کراچی شاہراہ بند

 


بلوچستان کے علاقہ سوراب سے رات گئے نامعلوم افراد نے نغاڑ ایریا سے عبدالقادر میروانی اور عبدالنبی میروانی  نامی دو افراد کو اسلح کے زور پر اغوا کرلیا ۔

بعد ازاں سوراب کے رہائشیوں نے شال کراچی شاہراہ کو نغاڑ ایریا سے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ 

 لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کیاجاتا شاہرہ اسی طرح غیر معینہ مدت کیلے بند رہے گی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post