پاکستانی فوج کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ ،صحبت پور پولیس پارٹی پر دستی بم حملہ

 


ڈیرہ غازی خان سے پاکستانی فوج نے دو افراد  برکت بلوچ ولد احمد علی سکنہ پورٹ منرو تھراتانی تل اور حفیظ ولد محمد علی سکنہ پورٹ منرو تھراتانی تل نامی نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گذشتہ روز سات مئی کو پاکستانی فوج نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک چوک سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جس کے بعد سے مذکورہ افراد لاپتہ ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیزل کے کاروبار سے وابستہ ہیں جبکہ دونوں رشتے میں چچازاد بھائی ہیں۔ 

بتا یا جارہاہے کہ لاپتہ ہونے والے برکت کو اس سے قبل بھی تین سال قبل لاہور سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ جو ایک ہفتے تک جبری گمشدگی کے شکار رہنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے جبکہ اب ایک بار پھر جبری گمشدگی کے شکار بنے ہیں۔

صحبت پور تعمیراتی کمپنی کے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر دستی بم حملہ،

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پور جہانی میں نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم کودستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، دھماکے سے علاقہ گونج اُٹھا-

صحبت انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-



Post a Comment

Previous Post Next Post