بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے دو روز قبل پاکستانی فوج نے مسلم ولد محمد رحیم سکنہ دشت شولی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پاکستانی فوج نے بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے سے مذکورہ شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو جون 2018 میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا جس کو بعدازاں تشویشناک حالت میں منظر عام پر لایا گیا تھا ۔
اس وقت دوران قید شدید تشدد کی وجہ سے اس کا ایک گردہ ناکارہ ہوچکا تھا۔ اہلخانہ نے انہیں نیم مردہ حالت میں علاج کےلئے کراچی منتقل کیا تھا ۔