کوئٹہ فورسز نے پمپنگ اسٹیشن کو مسمار کرنے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں نے ناکام کردیا

 


کوئٹہ، پاکستانی فورسز نے پانی فراہمی کرنے والے پمپنگ اسٹیشن کو مسمار کرنے کی کوشش کی علاقہ مکینوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق 

 پرانا گولی مار، علی محمد ویلیج سنٹرل مسلم اباد ،گورکیج ویلج ، غریب نواز کالونی، غفور ویلیج ،اور شاہ دوست ویلیج کوپانی فرائم کرنے والی بمپنگ اسٹیشن کو فورسز نے بلاوجہ مسمار کرنے کی کوشش کی جس پر عوام نے  مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔ 

مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے مذکورہ پمپنگ اسٹیشن  کو باقاعدہ منظوری لینے کے بعد اور علاقہ مکینوں نے ملکر چندہ کے پیسہ سے بنوایا ہے ۔ جسے فورسز مسمار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post