تربت سید احسان شاہ کے گھر پر بم پھینکا گیا ،گورکوپ فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

 



کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مشہور سیاسی کاروباری شخصیت سید احسان شاہ کے گھر پر بم حملہ کیا گیا ۔
بتایا جارہاہے کہ ان  کے گھر کے پچھلی طرف سے دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ دھماکہ سے ایک گاڑی اور بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

علاوہ ازیں کیچ کے علاقے گورکوپ میں آج رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملہ کافی دیر تک جاری رہا ۔

آخری اطلاع تک دونوں حملوں کی ذمہداریاں کسی نہ ابتک قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post