آواران فورسز چوکی پر حملہ ،خضدار مذہبی رہنما قتل، شاہراہ بلاک ،پشین لیویز اہلکار قتل ،گوادر ایک شخص حادثہ کا شکار

 



آواران پاکستانی فورسز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ ۔ تفصیلات کےمطابق ضلع
آواران کے تحصیل جھاؤ کے زیلگ نامی محلے میں واقع پاکستانی فورسز چوکی پر مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں خضدار نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ھلاک۔ تفصیلات کے مطابق خضدار سول کالونی نزد ماڈل ہائی اسکول خضدار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے عبدالحکیم نامی شخص جنکا تعلق سوراب سے بتایا جاتا ہے موقع پر ھلاک ہوگیا، خضدار پولیس فائرنگ کے بعد فوری موقعہ واردات پر پہنچ کرنعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں مولوی عبدالحکیم محمد زئی مینگل کے بہیمانہ قتل کیخلاف لواحقین نے شال ٹو کراچی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ کے مقام سے بند کرکے احتجاجی دھرنا دیدیا۔

ادھر پشین میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے بوستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا۔ بعد ازاں نعش یسپتال منتقل کردیاگیا۔ لویز اور پولیس مزید تفتیش کررہی  ہے۔

دریں اثناء گوادر کنتانی ہور میں دو اسپیڈ بوٹس کے درمیان تصادم حادثے میں ایک نوجوان ھلاک، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاک ایران سرحد پر جیونی میں کنٹانی ہور کے مقام پر دو تیز رفتار کشتیوں میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں اورماڑہ سے تعلق رکھنے والا امیر اکبر نامی نوجوان سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر ھلاک ہو گیا۔ ھلاک نوجوان کی نعش کو بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ روانہ کردیا گیا یے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post