کیچ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے جمعرات کے روز زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہاہے کہ زامران کے علاقے کنڈکاپران میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔
علاوہ ازیں راجن پور گیس پائپ لائن حملے کی ذمہداری بلوچ ریپبلیکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کی ہے ۔
بی آر جی کے ترجمان نے کہاہے کہ گذشتہ شب راجن پور رو جھان کے قریب کریم چوکے میں سوئی سے پنجاب جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔
ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔