گوادر میں پہلے بھی باڑکی مخالفت کی ، اب بھی کرینگے،ہدایت الرحمان

 


ضلع گوادر سے بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ گوادر کو سابق ادوار میں باڑ کے اندر کرنے کی کوشش کی گئی اُس وقت سیاسی کارکن کے طور پر مخالفت کی اب عوامی نمائندہ کے طور پر کریں گے ۔


انہوں نے کہاکہ سابق ایم پی اے کی زمین پر کھدائی کیا گیا وہ کیوں خاموش ہیں؟ اگر کوئی میری زمین پر کسی قسم کی کدائی یا قبضہ کریں تو خاموش نہیں ہونگے ۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ مولانا نے باڑ کی حمایت کی ہے کوئٹہ کے اجلاس میں باڑ کو ڈسکس ہی نہیں کیا گیا۔ کوئٹہ کے اجلاس میں میڈیکل کالج، میرین سائنس کالج اور کیڈٹ کالج کی ڈیمانڈ کرکے آیا ہوں ۔

ہدایت الرحمان نے کہاکہ پندرہ اور چالیس سال والے مجھ سے تین مہینے کا حساب چاہتے ہیں میں اُنہیں کہتا ہوں صبر کریں پانچ سال پھر حساب لیں۔ حمل کلمتی بتائیں کہ اُن کے پندرہ سالہ دور میں نوجوانوں کی لاشیں اورماڑہ کے جنگل میں گرائی گئیں وہ چپ کیوں تھے؟ گوادر کے نوجوانوں کی لاشیں گرائی گئی تھیں، لسٹ شائع کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حمل کلمتی کی ایک ویڈیو یا مذمتی بیان دکھائے جو انہوں نے گوادر کے نوجوانوں کے لئے جاری کی ہو اگر میرے دور میں اللہ نہ کرے ایسا ہوگا تو آپ میرا رویہ دیکھیں گے ۔میں میر صاحب اور ہر گوادر کے شہری کے لئے آواز آٹھائوں گا کسی سے انتقام نہیں لیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post