کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیاہے کہ صحافیوں، طلباء اور پینلسٹ سمیت شرکاء کو جمعہ کے روز ’گوادر پر باڑ لگانے‘ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
انھوں نے لکھا ہے کہ حکام نے تقریب شروع ہونے سے قبل پریس کلب کے گیٹ کو تالا لگا دیا اور اس کا تقدس پامال کیا۔ ہم نے پریس کلب انتظامیہ کے ساتھ مسئلہ اٹھایا لیکن بتایا گیا کہ پریس کلب کے عہدیداروں کا سول انتظامیہ اور حکام پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ شال کے اسسٹنٹ کمشنر طاقتور ایجنسیوں کی جانب سے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام "گوادر: میگا پروجیکٹس سے میگا جیل تک" کے کانفرنس میں شرکاء کو روکنے کیلئے عسکری حکام نے پریس کلب کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔