ڈیرہ مراد جمالی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی چھلنی نعش برآمد ، کیچ سے دو نوجوان جبری لاپتہ

 


بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی سے  گذشتہ  روز پاکستانی  فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے یار محمد ولد جلال کی چھلنی نعش چھتر کے علاقہ سے  برآمد آمد ہواہے ۔ 

  شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ مزید دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع  کے مطابق مقتول کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات بھی  ہیں ۔


آپ کو علم ہے یار محمد کو ایک اور شخص  اختر ولد خیر محمد کے ہمراہ پاکستانی فورسز نے ڈیرہ مراد جمالی سے جبری لاپتہ کر دیا تھا ، اختر بارے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں کہ انھیں فورسز نے کہاں اور کس حال میں رکھا ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر  تربت زیارت آپسر  سے  پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے دو بھائیوں رفیق ولد صوالی اور اے ٹی ایف ملازم فیصل  صوالی کو رات گئے تقریبا  دو بجے کے وقت   چادر اور چار دیواری کو  پامال کرکے  تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرکے جبری لاپتہ کردیا ۔ 


اہلخانہ کے مطابق فورسز اہلکار گھر میں موجود تمام افراد کے موبائل بھی چھین کر  لے گئے ہیں ۔

واقع کے بعد اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ 


انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے بچے بے گناہ ہیں انھیں فورسز نے غیر قانونی چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post