قلات اسکلکو فوج کشی جاری ،بلوچستان فائرنگ حادثات میں 3 ھلاک متعدد زخمی

   


قلات اسکلکو کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں تفصیلات کے مطابق قلات اسکلکو  میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی شروع کردی ہے ،بتایا جارہاہے کہ فورسز کی بھاری نفری مذکورہ علاقے کی جانب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

علاوہ ازیں شال کے علاقے رئیسانی روڈ نزد کباڑی گلی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوا ، جبکہ ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال پہنچادیا ۔

اس طرح شال  کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔

ادھر  مستونگ میں مسلح تصادم، فائرنگ سے 4 افراد زخمی،تفصیلات کےمطابق مستونگ کے نواحی علاقہ دتو کے مقام پر کوہ نور ہوٹل کے قریب ساسولی قبائل کے آپس میں مسلح تصادم ہوا ، لاٹھیوں اور فائرنگ سے حاجی سیدالخان ، محمد ایوب، محمد قاسم ساسولی اور آغا محمد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کر چرواہا ھلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں پہاڑ کی چوٹی سے گر کر لیما خان  نامی چرواہا ھلاک ہوگیا۔

اس طرح  ڈیرہ بگٹی کے علاقے چمبھڑی کے مقام پر زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص فضل حسین مسوری بگٹی زخمی ہوگیا جسے ابتدائی امداد کے بعد ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء ہرنائی کے علاقے تورغرامانی ناکس میں بخت محمد کے ہالج میں مٹی کا تودا گرنے سے کان کن قدرت اللہ سکنہ پشین شدید زخمی ہوا، جسے سول ہسپتال ہرنائی لایا گیا تھا بعد ازاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا  ۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post