لاڑکانہ اے ایس پی آفس بم دھماکہ میں 2 اہلکار زخمی کردیئے ، ایس آر اے کی جانب سے حملے کی قبولیت پر افسوس ہوا ۔ بی این اے



سندھ لاڑکانہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی  بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان لاڑکانہ  پولیس  آفیسر  اے ایس پی کے دفتر کے سامنے دستی بم سے حملہ کرنے کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ بدھ کے روز دو پہر کے وقت بی این اے کے شہری سرمچار ساتھیوں نے آفس کے سامنے کھڑے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا جس میں 2 پولیس کارندے زخمی ہوگئے ۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ قابض ریاست پاکستانی سہولت کار فوج ،مخبر 

،پولیس  اور خفیہ کارندے   جو بھی قابض ریاست کی سہولت کار بن کار ریاستی مشینری کو مضبوط کرنے کیلے کام کریں گے انھیں  وہیں نشانہ بنایا جائے گا ۔ 

 بیبر گ بلوچ نے مزکور دستی بم حملے کی ذمہداری سندھودیش  روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی کی جانب سے قبول کرنے کی ذمہداری کو جلد بازی قرار دیکر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انھوں نے بغیر تحقیق  اپنی ساتھیوں سے پوچھے واقع کی ذمہداری قبول کرکے دکھ پہنچا یا ہے جس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

 ترجمان نے کہاہے کہ ہم بحیثیت  آزادی پسند تنظیم  ایس آر اے سمیت بلوچ مسلح تنظیموں کے ساتھ تعاون کیلے ہر وقت تیار ہیں ۔ مگر ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ کسی اور کی  کاروائی  بغیر تحقیق قبول کیاجائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post