بلوچستان کے علاقے ہنگول میں ہندو مذہب کی تیرتھ یاترا ہنگلاج نانی ماتا مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ اختتام ہوگیا۔
اس موقع پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد یاتریوں نے بلوچستان وپاکستان بھر سے ضلع لسبیلہ کے سنگلاخ پہاڑی سلسلے میں واقع نانی مندر میں پوجا کی اور اپنی مذہبی رسوامات ادا کیں اور اتوار کی شب سب سے بڑی پوجا ”ہون”کی رسم ادا کی گئی۔
میلے کے اختتام کے بعد آج بروزپیر سے یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور وہ واپس اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔
اتوار کی شام ہنگلاج ماتا میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر سنیٹر اشوک کمار اوراقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار کی جانب سے یاتریوں کیلئے بھنڈارا کا اہتمام کیاگیا ۔
ہنگلاج یاتر پرآئے ہوئے لاکھوں یاتری حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کئے گئے، میڈیکل کیمپ اور دیگرسہولیات سے مستفید ہوئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کیلئے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کے مختص کردہ روٹس پر حادثات کی روک تھام سفری سہولیات کی فراہمی کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے۔
ہنگلاج یاترا آنیوالوں کیلئے کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان کے تحت 24 گھنٹے الرٹ سروسز سے لاکھوں یاتری مستفید ہوئے۔