مشکے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو کیمپ بلاکر لاپتہ کردیا

 


بلوچستان ضلع آواران تحصیل  مشکے شڑدوئی تنک کے رہائشی   حاصل ولد محمد حسن نامی شخص کو پاکستانی قابض فورسز نے اپنی چوکی بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو فورسز نے ایک اور علاقہ مکین کے ساتھ پنڈکی میں واقع چوکی پر بلایا تھا جب وہ دونوں گئے تو  حاصل کو حراست میں لے لیا اور اسکے ساتھی کو چھوڑ دیا ۔ 

بتایا جارہاہے کہ حاصل کو یہ تیسری بار ہے فورسز جبری لاپتہ کر رہے ہیں اس سے قبل انھیں دو دفعہ  غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیاتھا ۔  


Post a Comment

Previous Post Next Post