پشین میں آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا ھلاک، متعدد مویشی ہلاک،شال میں شدید بارش سڑکیں بند

 


 پشین میں آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا ھلاک جبکہ کئی مال مویشی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین کے علا قے شادیزئی سیدان میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا ھلاک ہو گئے جنکا تعلق افغانستان سے ہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ آسمانی بجلی گر نے سے کئی مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب وادی شال میں موسلا دھار بارش سے شہر کی سڑکیں جل تھل اور ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں شال کی مرکزی سڑکوں سمیت زرغون روڈ پرنس روڈ فاطمہ  روڈ اور دیگر سڑکوں پر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بارشوں کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی قلعی کھول دی ۔

بلوچستان کے دارالحکومت شال میں بارشوں کے دوسرے اسپیل کا سلسلہ اتوار کی سہ پہر شروع ہوا جو وقفے وقفے سے رات گئے تھے جاری رہا۔ 

موسلا دھار بارش کی وجہ سے شال کی تمام مین سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے گندا اور بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شال مین سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک گندا پانی کھڑا رہا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post