مہینہ میں گاڑیوں کو چار پھیرے ،تمام 2634 گاڑیوں کو لسٹ میں شامل کیاجائے، ہوشاپ بارڈر ٹریڈ یونین کا بیان



کیچ تربت ہو شاپ بارڈر ٹریڈ یونین رجسٹرڈ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہوشاب بارڈر ٹریڈ یونین تمام 7یونین کونسلوں کے گاڑی مالکان حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 7یونین کونسلز کے کل 2634 گاڑیوں کو لسٹ میں شامل کرکے ہوشاب تحصیل کے 7یونین کونسلز کو مہینہ میں 4پھیرے  لگانے کاجازت دی  جائے اورتمام 2634 گاڑیوں کو لسٹ میں شامل کیاجائے،


اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہمارے اس جائز اور آئینی مطالبہ کو تسلیم نہیں کیاگیا اورہمارے بقیہ ناموں کو لسٹ میں شامل اورمہینہ میں 4پھیرے ہر گاڑی کو نہیں دئیے گئے تو احتجاج کا راستہ اختیارکرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور پرامن احتجاج کے تمام ذرائع جس میں احتجاجی مظاہرے، جلسہ جلوس، سی پیک روڈ بلاک، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ وغیرہ کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ ہم تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں، سول سوسائٹیز سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے لئے بھرپور آواز اٹھائیں اور پرامن احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں ،


 انہوں نے کہاہےکہ 20 اکتوبر تا 28 اکتوبر 2023ءتک ایف سی کیمپ ہوشاب کے ذمہ دار حکام نے ہوشاب تحصیل کے تمام 7یونین کونسلوں کے پرانے زمباد اور پک اپ گاڑیوں کی ری ویری فکیشن دوبارہ تصدیق اورنئی گاڑیوں کے نیو اندراج کے حوالے سے باقاعدہ کیمپ میں سرکاری سطح پرایک شیڈول جاری کی تھی ۔  لہٰذا اسی شیڈول کے تحت پورے تحصیل ہوشاب کے تمام7 یونین کونسلوں کی تمام گاڑیوں کی ویری فکیش اور ری رجسٹریشن پراسس مکمل کردی گئی ہیں ۔



 انھوں نے کہاہے کہ پراسس گاڑی مالکان کیلئے انتہائی اذیت ناک مرحلہ تھی کیونکہ اس میں گاڑی مالکان پرکھبی کھبار لاٹھی چارج کرکے ڈنڈے بھی برسائے گئے اور روزانہ بھوک پیاس کی حالت میں صبح6بجے سے رات گئے تک غیر انسانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے باوجود گاڑی مالکان نے ان تمام تکالیف اور غیر انسانی اذیت ناک مراحل کو برداشت کرکے اپنی گاڑیوں کو مہینہ بھر کھڑی کرکے اپنے بچوں اور فیملی کا معاشی قتل بھی برداشت کیا تاکہ سخت رجسٹریشن کے مراحل سے گزر کر FC حکام کے ساتھ تعاون کرکے اپنی گاڑیاں دوبارہ تصدیق اورنئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی،


 20اکتوبر کو تمام نمائندگان کو فون بھی کیا گیا اور گروپ میں میسیجز بھی کئے گئے کہ لسٹ بناکر 28اکتوبر تک ہوشاپ میں ایف سی 116ونگ میں جمع کرائیں، بعد میں FC حکام اور ٹریڈ یونین کے نمائندگان کے درمیان میٹنگ میں بھی یہی فیصلہ ہوا، 3نومبر سے24نومبر تک جاری پراسس کے دوران بمقام ہوشاب، بمقام کولواہ، بمقام بالگتر میں کل2634گاڑیاں نئی اورپرانی رجسٹریشن کے انتہائی سخت مراحل مکمل ہوئی ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ دوسرے جگہوں میں صرف نمائندگان نے لسٹ جمع کئے ہیں اور منظور ہوئے ہیں مگر ہوشاب کے لیے دوہرا معیار اپنایا گیا،پراسس مکمل ہونے کے بعد پھر میٹنگ میں یونین نمائندگان کو،FC حکام نے بتایا کہ 5دسمبر تک لسٹ میں پرانی گاڑیاں اورنئی گاڑیاں کالسٹ جاری ہوں گے ،جبکہ حقیقتاً تاحال 1300کے قریب لسٹ چل رہاہے جبکہ بقیہ گاڑیوں کے نام لسٹ میں نہیں آرہے ہیں اور اپنے من پسند نئی اورپرانی ناموں کو ڈال کر وقتاً فوقتاً غریب حقدار گاڑی مالکان کے ناموں کو نکال کر ان کی جگہ اپنے من پسند بااثر افراد کے ناموں کو نوبت میں ڈالنے جارہے ہیں جوکہ صریحاً حقداورں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، 

انھوں نے کہاہے کہ جب یونین نے اس ناانصافی کے خلاف ہوشاب کے مقام پر احتجاج کرکے روڈ بلاک کیا تو اے ڈی سی کے روبرو میٹنگ ہوئی تو یونین اور اے ڈی سی کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا کہ ڈی سی کیچ کی موجودگی میں مسئلہ کو حل کرکے بقیہ ناموں کو لسٹ میں شامل کیاجائے گا ، مگر بعد میں الیکشن کابہانہ کرکے معاملہ کو انتظامیہ مُسلسل ٹالتے رہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post