سبی حالیہ ہونے والے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سبی میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال ،تمام کاروباری مراکز بند،کارکنوںکا شاہراہوں پر گشت،اندرون شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی،کارکنوں نے جناح روڈ پر ٹائر جلاکر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح چار جماعتی اتحاد، بلوچستان نیشنل پارٹی ،نیشنل پارٹی،پشتونخواءملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کال پر سبی میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی شہر کے تمام دکانیں ،مارکیٹیں اور دیگر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ اندور ن شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی حالیہ ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ طور پر دھاندلی کے خلاف چار جماعتی اتحاد کے کارکنوںنے جناح روڈ بلوچستان چوک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور نگران حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر ہڑتال کے دوران چار جماعتی اتحاد کے کارکن ٹولی کی صورت میں مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے رہے چار جماعتی اتحاد کے کارکنوںنے بلوچستان چوک پر احتجاجی دھرنا دیااحتجاجی دھرنے سے چارجماعتی اتحاد کے قائدین نے خطاب کیا اور تاریخی دھاندلی کی شدید مزمت کی ۔اور دوسری جانب دالبندین میںبھی حلقہ پی بی 32 چاغی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پانچویں روز بھی پاک ایران شاہراہ مکمل طور پر بند اور دالبندین میں مکمل طور پر چار روز شٹر ڈاو¿ن ہڑتال رہا دالبندین حلقہ پی بی 32 چاغی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علماءاسلام اور بابائے چاغی پینل کی کال پر پانچویں روز بھی پاک ایران شاہراہ مکمل طور پر بند اور دالبندین میں مکمل طور پر چار روز شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ،اور یک مچھ ٹو خاران سی پیک روڈ سمیت مختلف مقامات سے سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ چار روز سے بھی شہر میں شٹرڈآون ہڑتال رہی، بابائے چاغی پینل اور جمعیت علماءاسلام نے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے تیسرے روز بھی ڈی سی آفس کمپلیکس کے سامنے دھرنا جاری ہے پانچ روز سے قومی شاہراہ کی مسلسل بندش سے نہ صرف مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو دقت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ٹرکوں اور گاڑیوں میں لدے سبزی فروٹ مالٹے، کیلہ، پیاز، ٹماٹر، گائے کے گوشت اور دیگر اجناس خراب ہونے کا خدشہ ہے اور ٹیلرگاڑیوں کے اکثر ڈرہوروں نے صحافیوں کو بتایا پانچ روز ایران اور پاکستان آنے والے سبزیان ، فروٹ، مالٹا، تقریباً خراب ہونے کا خدشہ ہے انھوں کہا نے ڈپٹی کمشنر چاغی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں مسئلہ فوراً حل کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے منزلیں طے کریں انہوں کہا ایل پی جی سے بھرے ہوئے بڑی تعداد میں ٹیلرگاڑیوں کی قطاریں بھی لگی ہوئی ہے سیندک پروجیکٹ کے لئے فیول لے جانے والے بھی روک گئے ہیں ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے مسلسل روڈ بندش سے آمد رفت بند ہے حکومت اور متعلقہ حکام تاحال مظاہرین سے مذاکرات نہ کرکے لوگوں کے پریشانیوں میں مذید اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور زمہ دار متعلقہ آفیسران لوگوں کے مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر دھرنے پہ بھیٹے لوگوں سے مذاکرات کرکے ہڑتال ختم کردیں دھرنے کے شرکاءسے جمعیت علماءاسلام پی بی 32 چاغی کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی، سابق ڈسٹرکٹ چیرمین میر داو¿د خان نوتیزئی ،جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولوی محمد نجیب اللہ محمد حسنی ودیگر نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں آٹھ فروری کے الیکشن میں جس طرح راتوں رات ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا سینیٹ چیئرمین سے مل کر ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے احتجاج کے سبب لوگوں کے تکلیف کا ہمیں احساس ہیں جنہوں نے ہمارے کال پر ہمارا ساتھ دیں کر احتجاج کو کامیاب بنایا کیونکہ ہم جمہوری لوگ جہموری انداز اور پ±رامن طریقےسے احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات سنے نہیں آتے ہیں مسلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہا جس پولنگ پر ہمیں اعتراض ہے دوبارہ ری الیکشن کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں بصورت دیگر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہِ اسی طرح بند رہے گی۔اسے طروپنجگور میں بھی چار جماعتی اتحاد کی کال پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال بازار کی تمام مارکیٹ دکانیں مالیاتی ادارے بند رہے پنجگور ( این این آئی)پنجگور میںچار جماعتی اتحاد کی کال پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال بازار کی تمام مارکیٹ دکانیں مالیاتی ادارے بند رہے ۔تفصیلات کے مطابق چار جماعتی اتحاد بلوچستان کی جانب سے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے خلاف پنجگور شہر میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال رہی جس کی وجہ سے بازار کی تمام دکانیں مارکیٹ مالیاتی ادارے بینک ہوٹل بند رہے ہڑتال کی وجہ سے ٹریفک بھی معمول سے کم رہا چار جماعتی اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی بی این پی مینگل کے رہنماو¿ں نے ہڑتال کی نگرانی کی تاہم ہڑتال پرامن ہونے کی وجہ سے کوئی نہ خوشگوار واقعہ پیش نہیں ایا شام 4 بجے کے بعد بازار کی دکانیں کھلنا شروع ہوگئے ۔ اور دوسری جانب نوشکی میں بھینوشکی نامہ نگار انتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے تیسرے روز بھی روڈ بلاک جبکہ سیاسی جماعتوں کال پر نوشکی بازار میں شٹرڈاون ہڑتال تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کیجانب سے پی بی 34 نوشکی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ کرنے کے خلاف آج تیسرے روز بھی نوشکی اسٹیشن اور کیشنگی کے مقام پر قومی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں اور بی این پی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہیں کہ آر او نوشکی تمام پولنگ اسٹیشنزکی ری کونٹنگ کرائیں جبکہ دوسری جانب بلوچستان میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف سیاسی جماعتوں کی کال پر نوشکی بازار میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہیں ہڑتال کے باعث تمام دکانیں مارکیٹیں اور مالیاتی ادارے بند ہیںقومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد مسافر اور ٹرانسپورٹ عملہ گزشتہ تین دنوں سے پھنس گِئے ہیں جھنیں شدید مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا ہیںاور دوسری جانب بی این پی مینگل کے طرف سے قلات قومی شاہرہ پر احتجاج کرکے قومی شاہرہ کو دونو اطراف سے بند کردیا گیا