مغربی بلوچستان میں قتل ہونے والا نوجوان اسلم |
مشرقی بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقہ گرمکان نوک آباد میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خلیل ولد محمد جان نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح سات بجے گھر میں گھس مذکورہ شخص کو قتل کیا ہے۔
مقتول کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ پینٹر تھا تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
دریں اثناء مغربی بلوچستان کے علاقہ شمسر حق آباد میں رات گئے پاکستانی خفیہ اداروں کے ایجنٹوں نے مشرقی بلوچستان کے علاقہ کولواہ ڈنڈار نگور کے رہائشی نوجوان محمد اسلم ولد ولی داد نامی نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان کولواہ میں آئے روز کی فوج کشی سے تنگ آکر اپنے رشتداروں کے ہمراہ وہاں جاکر آباد ہوگئے تھے اور مہاجرت کی زندگی گزار رہے تھے ۔
آپ کو یاد ہے تین قبل وسیم بادینی نامی ایک نوجوان کی تصویر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر شائع کرکے دعوی کیاتھا کہ وہ گولڈ سمتھ باڈر ماشکیل کی حدود میں مارے گئے ہیں، تاہم اب تک نوجوان کی نعش نہیں ملی ہے ۔ جس کی وجہ سے تصدیق نہیں پائی ہے کہ انھیں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے یا ان کی تصویر ایڈٹ کرکے شائع کیا گیا ہے کہ وہ مارا گیا ہے ۔
لواحقین نے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ چار دن سے لاپتہ ہیں ۔