ڈیرہ بگٹی ،سبی،کیچ ،گوادر اور وڈھ میں بم دھماکہ دیگر حادثات میں 3 افراد ھلاک 8 زخمی

 


  ڈیرہ بگٹی سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو میں ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

کیچ : ندی کے سیلابی پانی میں بہہ کر ایک شخص ھلاک ،تفصیلات کےمطابق تمپ سے گزشتہ رات کی شدید بارشوں کی وجہ سے تگران ندی کے تیز بہاﺅ میں آج صبح 9 بجے کے قریب عبدوی بازار کے قریب ندی پار کرنے کی کوشش میں عثمان ولد شیر محمد سکنہ کوہاڑ حال عبدوی تمپ کو پانی بہا کر لے گیا۔ بروقت اطلاع ملتے ہی لیویز نے تگران ندی پہنچ کر مذکورہ شخص کے نعش پانی سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے تلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

 وڈھ کے علاقے ٹک میں آسمانی بجلی گر نے سے عبدالوہاب لانگو نامی شخص ھلاک ہو گیا ۔ آپ کو معلم ہے بلوچستان بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پر چٹی کے مقام پر تیل بردار گاڑی کی کار کو ٹکر۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹکر کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post