بلوچستان خفیہ ادارے کے 2 اہلکاروں سمیت12 افراد ھلاک متعدد زخمی

 مشرقیچمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستانی خفیہ  ادارے کے 2اہلکار  قتل ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو چمن میں سر حد پر تصدق گیٹ پر ڈیو ٹی ختم کر نے کے بعد دو اہلکار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم اور سپا ہی ناصر شدید زخمی ہوگئے۔



 جنہیں طبی امداد کے لئے شال  منتقل کیا جا رہا تھاکہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے۔ 

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، مزید کارروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں شال سبزل روڈ ازبک چوک پر کنویں میں گیس بھر جانے سے تین افراد ھلاک ہوگئے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ھلاک  افراد کی شناخت عبدالباقی ولد جمعہ خان، عبدالولی ولد جمعہ خان، محمد علی ولد سیف الرحمن کے نام سے ہواہے۔ 

شال میں ایئر پورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ھلاک  ہوگئے۔ ترجمان چھیپا کے مطابق ھلاک افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

 اس طرح اوتھل کوسٹل ہائی وے کنڈے واری کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے  میں تین افراد ھلاک  جبکہ معتدد افراد زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

 دریں اثناء دالبندین میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ھلاک  4زخمی ہوگئے۔  دالبندین کے علا قے آرسی ڈی شاہراہِ پر دوگاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شفیق نامی شخص ھلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔  جنہیں فوری  ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نع ش ورثاءکے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کی علاج جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post