اٹک پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین ٹارچرسیل میں خفیہ اداروں کی بدترین تشدد کے باعث شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق منظور پشتین کو شدید تشدد کے بعد زخمی حالات میں اٹک جیل لے جایا گیا جہاں ان کی صحت خطرناک حد تک خراب ہے۔
منظور پشتین کے قریبی ساتھی کے مطابق پی ٹی ایم کے سربراہ پر تشدد کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنس افسران نے انہیں ساری رات سردی میں بیٹاکر شدید جسمانی اور ذہنی ٹارچر کرتے رہے ، جبکہ انہیں کھانا بھی نہیں دے رہے ہیں جس سے منظور پشتین کی صحت پر برے اثرات پڑ گئے ہیں ۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ منظور پشتین کی طبیعت بدستور خراب ہے جبکہ ان کا علاج معالجہ بھی ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ منظور پشتین کو 5 دسمبر 2023 کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے حراست میں لیا گیا تھا، بلوچستان کے نگران نام نہاد وزیر اطلاعات و نشریات جان اچکزئی کے مطابق منظور پشتین کو فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔