پاکستان جرنیلی نظام کے تحت چل رہا ہے،ووٹ جی ایچ کیو سے مانگے جارہے ہیں، افرا سیاب



نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما اور انسا نی حقوق کے محافظ افراسیاب خٹک نے لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں ’تھنک فیسٹ 2024‘ کے دوسرے روز ’فیسنگ دی پاپولر وِل‘ کے عنوان سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات غیر یقینی ہیں جس کی وجہ پاکستان کا اِس وقت آئینی یا جمہوری نظام کے تحت نہ چلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اِس وقت جرنیلی نظام کے تحت چل رہا ہے۔ وہ یہ چاہتے ہیں ملک میں انتخابات تاخیر سے ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف 1970 کے انتخابات صاف شفاف تھے جسے جرنیلوں نے تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مثبت نتائج وہی ہیں جو نتائج جرنیلوں کو قابلِ قبول نہیں ہیں۔

افراسیاب خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اِس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں بھی عوام سے ووٹ مانگنے کی بجائے جی ایچ کیو سے ووٹ مانگ رہی ہیں۔

ان کے مطابق جو لوگ قانون شکنی کرتے ہیں جب تک اُن کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب نہیں ہو گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post