پاکستانی فورسز نے عوام سامنے گھٹنے ٹیک دیئے نوجوان بازیاب ، سی پیک شاہراہ کھول دیاگیا

 


بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم بہادر چاکرکی لواحقین  علاقہ مکینوں  کی3 دنوں کی جاری احتجاج و سی پیک شاہراہ پر دھرنارنگ لے آئی، فورسز نے گھٹنے ٹیک کر نوجوان کو منظر عام پر لاکر مظاہرین کے حوالے کردیا ۔ 

آپ کو علم ہے ہوشاپ اور تجابان سے فورسز نے  3 کم سن طالب علموں کو  رواں ہفتے  جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا تھا ۔ جس کیخلاف سی پیک شاہراہ ایم ایٹ  گزشتہ تین دنوں سے  بند تھا اور مظاہرین  دھرنا دیئے بیٹھے تھے ، جس کے باعث ٹریفک معطل تھا اور درجنوں مسافر شاہراہ کے اطراف پھنس کر رہ گئے تھے ۔ 

گزشتہ شب 8 بجے اسسٹنٹ کمشنر تربت نے مظاہرین کو طلبہ کی بازیابی کے لیے یقین دہانی کرائی تھی ،جس کے باعث ٹریفک عارضی طور پر کھول دی گئی تاہم اے سی تربت طلبہ کی بازیابی پر وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث مظاہرین نے دوبارہ دھرنا دے دیا ۔ 

مظاہرین کے مطابق  کہنا تھاکہ ہوشاپ اور تجابان سے 27 جنوری کی رات سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں گھروں میں چھاپہ مار کر تین کم سن طلبہ کو لاپتہ کردیا ہے ان کے مطابق طلبہ کی باحفاظت بازیابی تک سی پیک شاہراہ پر ٹریفک مکمل طور پر جام رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post