سرمچار ساتھی سمیر بلوچ اور اسکی بیوی کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ترجمان بی این اے



بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے  کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں شہید سمیر برکت بلوچ عرف فرنٹ اور اسکی بیوی کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کی ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ شہید سمیر برکت بلوچ کا تعلق دشت بل نگور جتانی بازار کیچ سے تھا ۔ آپ نے بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد میں 2015 میں باقاعدہ مسلح جہد کا آغاز کیا ۔ آپ انتہائی جفاکش محنتی اور دیگر سرمچاروں کی طرح دلیر ساتھی سرمچار تھے ۔ 

آپ نے دشمن کیخلاف ، دشت, مند, زامران اور مکران کے دیگر علاقوں میں دشمن کے خلاف کئی محاذ پر لڑے اور دشمن کو دھول چاٹنے پر مجبور کیے۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ شہید فرنٹ  گزشتہ سال اپنی اہلیہ کامریڈ حانی گل کے ہمراہ مغربی بلوچستان سیستان اپنے عزیز و اقارب کے ہاں غم و خوشیوں میں شریک ہونے گئے ۔ 

جہاں 8 اگست 2023 کو انھیں  بیوی سمیت مسلح افراد نے بلوچ چادر چاردیواری کی تقدس کو روندتے ہوئے ہوئے میاں بیوی کو ان کے  رشتدار کے گھر سے اغوا ء کرکے لاپتہ کردیئے 

اس طرح , 19  اگست 2023  کو  مغربی  بلوچستان سراوان اور خاش کے درمیانی دیہات  ,, گوشت,, سے  دونوں کی تشدد  اور مسخ شدہ نعشیں سڑک کنارے ملیں۔ جنھیں انتہائی دردناک طریقے سے شہید کیاگیا تھا۔ 

 بیبرگ بلوچ نے کہاہے کہ ایک بار پھر سمیر برکت بلوچ انکی اہلیہ اور معصوم بچہ جس نے دنیا میں قدم ہی نہیں رکھا تھا اپنی ماں کی  پیٹ میں آزاد بلوچستان کی لوریاں سن رہے ہا تھا ، سمیت تمام بلوچستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کو دھراتے ہیں کہ شہدا ء کے خون کا بدلہ بلوچستان کی آزادی ہے اور آخری سانس تک بی این اے شہداء کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچا کر دم لے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post